تہران، 2 جنورى (رائٹر)جنوبى ايران ميں آج آئےزبردست زلزلے ميں ايک شخص ہلاک اور 30 زخمى ہوگئے ہيں۔ ريختر اسکيل پر اس زلزلے کى شدت پانچ اعشاريہ پانچ ماپى گئى ہے۔
ايران کے سرکارى ٹيلى ويژن نے بتايا کہ ہوربھوجگان صوبے ميں آئے اس زلزلے سے ايک شخص کے مرنے اور 30 کے زخمى ہونے کى خبر موصول ہوئى ہيں۔ اس زلزلے سے مکانات کو
نقصان پہنچا ہے اور بجلى کى سپلائى متاثر ہوئى ہے۔
ذرائع نے بتايا کہ تہران سے تقريباً 1200 کلوميٹر باستاک شہر ميں آج صبح سويرے آئے اس زلزلے سے لوگوں ميں دہشت پھيل گئى اور لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔
مقامى افسران نے بتايا کہ بچاؤ کارکنوں کو راحت کے لئے لگايا گيا ہے اور بجلى کى سپلائى بحال کردى گئى ہے۔